ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / الیاس احمد اسامدی وقف بورڈ کے چیف ایگزی کیٹیو افسر مقرر

الیاس احمد اسامدی وقف بورڈ کے چیف ایگزی کیٹیو افسر مقرر

Wed, 31 Oct 2018 12:28:45    S.O. News Service

بنگلورو31؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ نیوز) ریاستی حکومت نے پانچ کے اے ایس افسروں کو تقرر کرتے ہوئے احکامات صادر کئے ہیں جن میں ریاستی وقف بورڈ کے چیف ایگزی کیٹیو افسر کے طور پر کے اے ایس افسر الیاس احمد اسامدی کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ محکمۂ ڈی پی اے آر کی طرف سے جا ری حکمنامے کے مطابق محکمۂ معذورین کے ڈائرکٹرکے طور پر جئے وبھوسوامی کو مقرر کیا گیاہے۔جبکہ اسمارٹ سٹی پراجکٹ ہبلی کے جوائنٹ ڈائرکٹر کے طور پر محمد زبیر مقرر ہوئے ہیں۔ محکمۂ بلدی انتظامیہ بنگلور کی جوائنٹ ڈائرکٹر کے طور پر سی انیتا کو مقرر کیاگیا ہے، جبکہ لیانڈبینک بنگلور کے ڈپٹی کمشنر کے طور پر ایچ امبریش مقرر کئے گئے ہیں۔ ریاستی وقف بورڈ کے چیف ایگزی کیٹیو افسر کے عہدے کی افزود ذمہ داری چند روز قبل ہی بی بی ایم پی کے جوائنٹ کمشنر سرفراز خان سردار کو دی گئی تھی، تاہم ریاستی حکومت نے اب وقف بورڈ کے لئے ایک کل وقتی چیف ایگزی کیٹیو افسر کا تقرر کرتے ہوئے الیاس احمد اسامدی کو یہ چارج سونپ دیا ہے۔


Share: